بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) فرماتے ہیں:
صبر دو قسم کا ہے:
1. مصیبت کے وقت صبر کرنا — جو کہ اچھا اور پسندیدہ ہے۔
2. اور اس سے بہتر یہ ہے کہ انسان ان چیزوں کے سامنے صبر کرے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس پر حرام قرار دیا ہے۔
اور ذکرِ خدا بھی دو طرح کا ہے:
1. مصیبت کے وقت اللہ عزوجل کا ذکر کرنا — جو نیک ہے۔
2. اور اس سے افضل یہ ہے کہ انسان حرام چیز کے سامنے آ کر اللہ تعالیٰ کو یاد کرے، اور اس کا یہ ذکر اسے دوزخ کی آگ سے روکنے والا بن جائے۔
ماخذ:
جهاد با نفس
(تالیف: شیخ حر عاملی رحمۃ اللہ علیہ)
Leave a Reply