✨ #غدیر
💐 #علی_زمان { #امام_مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)
🌏 ہم نے اس زمین پر امانت کے ساتھ کیا کیا؟؟
✅ أین الامانہ؟
🔺 ہم لوگوں نے خیانت کی، گناہوں کے ساتھ ایسا ماحول بنایا کہ امام زمانہؑ آج ہر طرح کی سکون اور اطمینان سے محروم ہیں۔
📢 اے لوگو!
ہم نے، جیسا کہ امام کاظمؑ اور امیرالمومنینؑ نے فرمایا، مہدیؑ کو بیابانوں میں آوارہ اور تنہا چھوڑ دیا ہے۔
👈 مہدیؑ غریب اور بے یار و مددگار ہیں۔
🔔 ہمارا حال بھی کچھ کوفیوں سے مختلف نہیں — وہ 61 ہجری میں امام حسینؑ کی شہادت کے تماشائی تھے،
اور ہم آج امام مہدیؑ کی غربت اور تنہائی کے تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
👈 افسوس ہم پر!
✍ اب سوال یہ ہے کہ آج امام زمانہؑ کی غربت اور تنہائی میں ہمارا کیا فریضہ ہے؟
💥 ہمیں غدیر کو ثابت کرنا ہوگا،
اور امام عصرؑ کی ولایت کو دنیا والوں تک پہنچانا ہوگا۔
🌹 رسول خدا ﷺ جنہیں امین کہا جاتا ہے، دراصل وہ سب سے بڑی امانت — یعنی ولایتِ امیرالمومنینؑ کے امین تھے،
اور عید غدیر کے دن اس امانت کو امت کے سامنے اعلان فرما کر ادا کیا۔
❌ افسوس کہ ہم نے غدیر کو بس یہی سمجھا کہ رسول ﷺ نے علیؑ کا ہاتھ پکڑ کر اوپر کیا تھا!
✅ حقیقتِ غدیر یہ ہے کہ ہم ولایت کی قدر و منزلت پہچانیں،
اور اس ولایت کے نفاذ کے لیے،
جو امام مہدیؑ کے ظہور سے مکمل ہوگی،
تبلیغ، ترویج، اور معاشرے کو اس عظیم ظہور کے استقبال کے لیے تیار کریں۔
⚘

Leave a Reply