استغفار کے ثمرات

گرفتاریوں سے نجات کے لیے استغفار مجرب بے روزگاری کے خاتمے اور روزگار حاصل کرنے کا بہترین ذکر ہے۔
آیت اللہ محمد تقی بہجت (رح) جو عارفِ باللہ تھے ان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ مختلف مشکلات مثلاً نوکری اور شادی کے معاملات میں پریشانیوں کا شکار ہے، تو انہوں نے فرمایا: “خلوصِ نیت اور کامل یقین کے ساتھ کثرت سے کہو: أستغفرُ الله (میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں) اور تمہیں اس ذکر سے سوائے واجبات اور ضروری امور کے کوئ چیز نہ روکے ۔ یہاں تک کہ تمہاری تمام پریشانیاں ختم ہو جائیں۔بلکہ جب وہ ختم ہو جائیں تو بھی یہ ذکر جاری رکھو تاکہ آئندہ ایسی مصیبتیں دوبارہ پیش نہ آئیں ۔اگر تم دیکھو مشکلات رفع نہیں ہوئیں تو سمجھ لو کہ یا تم نے یہ عمل جاری نہیں رکھا یا پھر ایمان و یقین کے ساتھ نہیں کیا “روایات میں آیا ہے کہ جو شخص ہمیشہ استغفار کرتا رہے کثرت سے استغفار کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ہر غم و فکر سے نجات دیتا ہے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ عطا کرتا ہے اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کرتا۔

کتاب نفسِ مطمئنہ، صفحہ ۵۴

Leave a Reply

Your email address will not be published.