نوائے نصرت | بین الاقوامی ڈیسک
🔘 کپلر: آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت میں نمایاں کمی
▫️ گزشتہ دو دنوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرتے ہوئے ایک تجارتی جہاز پر حملہ اور ایران و امریکہ کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ بتایا جا رہا ہے۔
▫️ کپلر کمپنی کے مطابق ہفتہ کے روز 29 مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ اتوار کے روز یہ تعداد کم ہو کر صرف 12 رہ گئی۔
▫️ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (تفاہم نامہ) کے بعد اسی راستے سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد بڑھ کر 70 تک پہنچ گئی تھی، جو اس عرصے کی بلند ترین سطح تھی۔

Leave a Reply