مریم نواز شریف کی صحت میں بہتری | سرجری کے بعد جلد دوبارہ کام شروع کریں گی

مریم نواز شریف کی صحت میں بہتری | سرجری کے بعد جلد دوبارہ کام شروع کریں گی

لاہور (نوائے نصرت نیوز) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت سے متعلق جاری مختلف قیاس آرائیوں کے درمیان ان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت میں نمایاں بہتری آچکی ہے اور وہ مکمل طور پر روبہ صحت ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف پیر سے دوبارہ وزیراعلیٰ آفس میں اپنی سرکاری ذمہ داریاں سنبھال لیں گی اور معمول کے مطابق حکومتی امور کی نگرانی کریں گی۔ گزشتہ چند روز کے دوران ان کی صحت کے حوالے سے مختلف افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرتی رہیں، تاہم ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی صحت تسلی بخش ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایات اور ضروری آرام کے بعد مریم نواز شریف اب خود کو بہتر محسوس کر رہی ہیں اور سرکاری سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی صحت کے بارے میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جاتی تھی، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق وہ صحت یابی کے مراحل کامیابی سے مکمل کر چکی ہیں اور پیر سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.