یمن کے انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی سعودی حکومت، امریکہ اور اسرائیل پر سخت تنقید

نوائے نصرت
اسٹاف رپورٹ | اسلام آباد

صنعاء: یمن کے انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب میں سعودی حکومت، امریکہ اور اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی نقطۂ نظر میں ان کے حامیوں کے لیے صرف حقارت، تضحیک اور استحصال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود سعودی عرب کو “دودھ دینے والی گائے” قرار دے چکے ہیں، جسے اس وقت تک دوہا جاتا ہے جب تک اس کا دودھ ختم نہ ہو جائے، پھر اسے ذبح کر دیا جاتا ہے۔

الحوثی کے مطابق سعودی حکومت اپنی مالی اور سیاسی صلاحیتوں کو صہیونی مفادات کی خدمت کے لیے استعمال کر رہی ہے اور خود کو امتِ مسلمہ کے معاملات میں مداخلت کا حق دار سمجھتی ہے، تاہم یہ کردار امریکی و صہیونی سرپرستی میں ادا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو قوتیں امریکہ سے وابستہ ہیں، وہ اس کے منصوبوں، سازشوں اور ان پالیسیوں کا حصہ بنتی ہیں جو اسلامی دنیا کو کمزور کرنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہیں۔

یمنی رہنما نے کہا کہ یمنی عوام امریکی منصوبے کے تحت سعودی نظام کی جانب سے شدید ترین جارحیت اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیل کے مفادات کو تقویت دینا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ خطے میں اپنی ہر پالیسی اور کارروائی کو اسرائیل کے مفاد، اس کے تحفظ اور اس کی طاقت میں اضافے کے تناظر میں ترتیب دیتا ہے۔

More from Syeda Nusrat Naqvi

From Palestine to the Walls of the Kaaba

سرزمینِ فلسطین سے کعبے کی دیوار تک حرمین کی حرمت، ایران کی قربانیاں اور مسلم حکمرانوں سے ایک تاریخی سوال تحریر: علی اظہار ہر روز

Read More »

TrendingNews

اسرائیل میں سیاسی تعطل: نیتن یاہو 61 نشستوں کی مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے سے قاصر اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیل ایک بار پھر گہرے

Read More »

InternationalNews

یحیی سریع کا باب المندب کے جنوب میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کی پیش قدمی ناکام بنانے کا دعویٰ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان

Read More »