نوائے نصرت | بین الاقوامی ڈیسک نیوز

یمن کی مسلح افواج نے سعودی بندرگاہوں کے محاصرے کا اعلان کیا تو فوری طور پر عالمی شپنگ انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ۹ کشتیاں (جن میں سعودی عرب کے اہم آئل ایکسپورٹ بندرگاہ ینبع سے لوڈڈ آئل ٹینکرز بھی شامل ہیں) باب المندب کی اہم آبنائے سے گزرنے سے رک گئیں۔

یمنی فورسز نے واضح پیغام دیا ہے کہ ریڈ سی میں چلنے والی کشتیاں اگر ان کے فیصلوں کی خلاف ورزی کریں گی تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔ انٹرنیشنل چیمبر آف شپنگ نے بھی اپنے اراکین کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

یہ واقعات ریڈ سی میں جاری تناؤ میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں اور عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی چین پر ممکنہ اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.