Breaking news

🌍 بین الاقوامی ڈیسک | نوائے نصرت

سعودی عرب پر بحری پابندی کے خاتمے کے لیے صنعاء نے دو شرائط پیش کر دیں

صنعاء حکومت نے سعودی عرب پر عائد بحری پابندی ختم کرنے اور بحیرۂ احمر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے دو نئی شرائط پیش کر دی ہیں۔

صنعاء کے مذاکراتی وفد کے رکن عبدالملک العجری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اگر یمنی بحران کے نتائج سے بچنا چاہتا ہے تو اسے دو بنیادی اقدامات کرنا ہوں گے۔ پہلی شرط یہ ہے کہ وہ یمن سے اپنے مکمل انخلا کا باضابطہ اعلان کرے، جبکہ دوسری شرط جنگ سے ہونے والی تباہی کے ازالے کے لیے یمن کی تعمیرِ نو کے اخراجات ادا کرے۔

عبدالملک العجری نے مزید کہا کہ جب تک سعودی عرب یمن کے ان علاقوں میں، جنہیں صنعاء حکومت “مقبوضہ صوبے” قرار دیتی ہے، اثر و رسوخ برقرار رکھتا ہے، قومی وسائل پر کنٹرول رکھتا ہے اور یمن پر عائد پابندیاں ختم نہیں کرتا، تب تک وہ موجودہ صورتحال کی مکمل ذمہ داری قبول کرے گا۔ ان کے مطابق ایسی صورت میں صنعاء حکومت اور یمنی عوام سعودی عرب کو اس بحران کا ذمہ دار سمجھتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.