آج اسلام آباد پریس کلب کے ماحول میں ایک بامعنی اور فکر انگیز نشست دیکھنے کو ملی، جہاں سیدہ نصرت نقوی کی ملاقات معروف و ممتاز صحافی نادر بلوچ سے ہوئی۔ یہ محض ایک ملاقات نہیں تھی بلکہ خیالات، تجربات اور موجودہ حالاتِ حاضرہ پر ایک سنجیدہ مکالمہ تھا۔
نادر بلوچ، جو گزشتہ بیس برسوں سے صحافت کے میدان میں اپنی بصیرت اور جرات کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، نے موجودہ قومی و عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیدہ نصرت نقوی نے بھی اپنے منفرد ادبی اور فکری انداز میں گفتگو کو مزید معنویت بخشی۔
یہ نشست اس بات کی عکاس تھی کہ جب قلم اور شعور یکجا ہوتے ہیں تو مکالمہ صرف الفاظ تک محدود نہیں رہتا بلکہ سوچ کے نئے در وا کرتا ہے۔
Leave a Reply