واٹس ایپ کا نیا “Username” فیچر متعارف، اب نمبر شیئر کیے بغیر چیٹ ممکن

واٹس ایپ کا نیا “Username” فیچر متعارف، اب نمبر شیئر کیے بغیر چیٹ ممکن

نوائے نصرت | بین الاقوامی ڈیسک

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیا “Username” فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین اپنا موبائل نمبر شیئر کیے بغیر صرف یوزرنیم کے ذریعے رابطہ کر سکیں گے۔ اس نئی سہولت کا مقصد صارفین کی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانا اور غیر ضروری طور پر فون نمبر ظاہر ہونے سے بچانا ہے۔ اب لوگ نئے افراد یا گروپس میں شامل ہوتے وقت اپنا نمبر شیئر کرنے کے بجائے منفرد یوزرنیم استعمال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کی مرحلہ وار فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور آنے والے مہینوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.