پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کی عید ملن پارٹی | صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم اور فیڈرل نیشنل پریس کلب کا اعلان

پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کی عید ملن پارٹی | صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم اور فیڈرل نیشنل پریس کلب کا اعلان

صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں، ان کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود فیڈریشن کی ذمہ داری ہے،واجد محمود عباسی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین واجد محمود عباسی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت فرخ خان کھوکھر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین وسیم ثناء سمیت پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے عہدیداران، گورننگ باڈی کے اراکین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف مقررین نے صحافی برادری کو درپیش مسائل، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر چوہدری، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق، جوائنٹ سیکرٹری وقار عباسی، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری اشفاق تنولی، فنانس سیکرٹری راشد اشرف، انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عابد، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری رجب علی، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری سردار لیاقت، پریس سیکرٹری عظمت علی شاہ، ایڈیشنل پریس سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن، لیگل پریس سیکرٹری ملک سیف بھٹہ سمیت مختلف اضلاع کے صدور قاسم منیر، رضوان منہاس، نعیم منہاس، چوہدری توقیر، شیخ عمران اور عمران قادر نے شرکت کی۔گورننگ باڈی کے اراکین سنی بھٹی، کامران چوہان، چوہدری ہارون، توصیف راجپوت، چوہدری فیصل، وقاص کھوکھر، راجہ شانی، ولید شلمانی، خرم راجپوت، عمران ستی، راجہ ندیم، عمر وحید نیازی، راجہ جمیل اور ملک جہانگیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔اپنے خطاب میں مرکزی چیئرمین واجد محمود عباسی نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو فیڈریشن کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن ورکنگ جرنلسٹس کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پلاٹس کے حصول کے لیے عملی اقدامات کرے گی تاکہ صحافی برادری کو رہائش کی سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں، ان کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود فیڈریشن کی ذمہ داری ہے۔مرکزی صدر عباس احمد نے اپنے خطاب میں صحافیوں کے لیے ایک تاریخی منصوبے فیڈرل نیشنل پریس کلب پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے مجوزہ مقام کی بھی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ صحافیوں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں انہیں پیشہ ورانہ سرگرمیوں، تربیت اور باوقار ماحول میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے مواقع میسر آئیں گے۔مہمانِ خصوصی فرخ خان کھوکھر نے اپنے خطاب میں صحافی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کسی ورکنگ جرنلسٹ کے ساتھ کوئی ناگہانی حادثہ یا سانحہ پیش آتا ہے تو وہ اس کے اہلِ خانہ کی مالی معاونت کے لیے خصوصی وظیفے کا انتظام کریں گے، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس کے بچے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل نہ ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل نیشنل پریس کلب پاکستان کے قیام پر آنے والے اخراجات میں وہ بھرپور تعاون اور مالی معاونت فراہم کریں گے۔تقریب کے دوران ایک اہم موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن نے مہمانِ خصوصی سے سوال کیا کہ کیا وہ پاک فوج کے حق میں کوئی ریلی نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر مہمانِ خصوصی فرخ خان کھوکھر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ریلی 14 اگست کو منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔اسی موقع پر ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری اشفاق تنولی نے جبہ تیلی کے مقام پر سی ڈی اے کے آپریشن اور غریب افراد کے مکانات مسمار کیے جانے کے حوالے سے سوال اٹھایا، جس پر فرخ خان کھوکھر نے کہا کہ وہ حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گھر کیے جانے والے غریب خاندانوں کو متبادل رہائش فراہم کی جائے اور “گھر کے بدلے گھر” کی پالیسی اختیار کی جائے تاکہ کسی بھی شہری کو بے آسرا نہ ہونا پڑے۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے اتحاد، وقار اور ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.