قطر کا امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم | امن اور استحکام کی جانب اہم پیش رفت

قطر کا امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم | امن اور استحکام کی جانب اہم پیش رفت

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹ) قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کا خیرمقدم کیادوحہ 15 جون 2026ریاستِ قطر نے امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان باہمی بقایا مسائل کے حل سے متعلق طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (Memorandum of Understanding) کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔ قطر نے اس پیش رفت کو پائیدار امن کے استحکام اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر اقتصادی ترقی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔قطر کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی اور ایرانی فریقین کے عزم اور اختلافات کو مذاکرات اور پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے ان کے سنجیدہ طرزِ عمل کو سراہتی ہے۔ وزارت نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت تمام علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کی شراکت داری اور کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے کشیدگی کم کرنے اور مؤقفوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں اس مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ممکن ہوا۔وزارتِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستِ قطر خطے میں امن و استحکام کے فروغ، علاقائی سلامتی کے استحکام اور بقایا مسائل کے پائیدار حل کے لیے تمام کوششوں اور اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.