وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان: ایران–امریکہ امن معاہدہ طے

وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان: ایران–امریکہ امن معاہدہ طے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مفاہمت نامہ (Peace Memorandum) حاصل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل طور پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق مفاہمت نامے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کامیابی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے ایران، امریکہ اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ابتدائی اقدامات اور فنی مذاکرات کی تیاری کے لیے رواں ہفتے مزید اجلاس منعقد کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.