اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) ایکٹ 2026ء کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
منظور شدہ قانون کے تحت پی آئی اے کے اثاثوں، واجبات اور انتظامی امور کی منتقلی کے لیے درکار قانونی طریقہ کار مکمل کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام قومی ایئرلائن کی تنظیمِ نو، مالی استحکام اور انتظامی کارکردگی میں بہتری کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری اور اصلاحات کے ذریعے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کیا جائے گا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اداروں کی مجموعی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے گی

Leave a Reply