ایران۔امریکہ مفاہمت سے معاشی امکانات

ایران۔امریکہ مفاہمت سے معاشی امکانات

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹ )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت سے خطے میں استحکام پیدا ہونے اور پاکستان کی معیشت کو مثبت اثرات ملنے کی توقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں سیاسی کشیدگی میں کمی آتی ہے تو اس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی بلکہ توانائی، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبوں میں بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ماہرین کے مطابق خطے میں امن و استحکام پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس طرح کی سفارتی پیش رفت سے بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ حکومت پر امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.