سوئیس مذاکرات کے پہلے دور کے معاہدوں کے 5 اہم نکات

سوئیس مذاکرات کے پہلے دور کے معاہدوں کے 5 اہم نکات

نوائے نصرت ڈیسک

سوئیس میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آنے والے معاہدوں کی اہم تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے اور اقتصادی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

🔹 لبنان میں نازک جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور نگرانی کے ایک مؤثر نظام کے قیام پر اتفاق کیا گیا، جس میں لبنان کے سیکیورٹی معاملات میں ایران کے کردار کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

🔹 آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے انتظام کے لیے ایک رابطہ نظام (ہاٹ لائن) قائم کرنے پر اتفاق ہوا، جبکہ آبنائے کی بحالی اور نگرانی میں ایران کے کردار کو بھی مستحکم کیا گیا۔

🔹 جوہری امور، پابندیوں اور نگرانی سے متعلق خصوصی ورکنگ گروپس کے قیام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ابتدائی اقدامات پر عمل درآمد کے بعد اپنی سرگرمیاں تیز کریں گے۔ ان اقدامات میں جنگ بندی، بعض پابندیوں کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کی رہائی شامل ہے۔

🔹 ایران اور قطر کے درمیان ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

🔹 امریکی ادارہ OFAC کی جانب سے تیل اور پیٹروکیمیکل شعبے پر عائد پابندیوں میں 60 روزہ نرمی کی اجازت دی گئی، جس کے تحت ایران کو باضابطہ طور پر تیل فروخت کرنے اور اس کی آمدنی وصول کرنے کا موقع ملے گا۔

مبصرین کے مطابق یہ معاہدے خطے میں استحکام، اقتصادی بحالی اور سفارتی پیش رفت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.