گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (نوائے نصرت) گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسمبلی کے 33 اراکین میں سے 30 اراکین نے بحیثیت رکن گلگت بلتستان اسمبلی حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نو منتخب اراکین، سرکاری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران اراکین اسمبلی نے آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ حلف اٹھانے والے اراکین نے عوامی مسائل کے حل، خطے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.