امام زین العابدینؑ کی روایت: عاشورا کے دن امام حسینؑ کی سکھائی ہوئی عظیم دعا

امام زین العابدینؑ کی روایت: عاشورا کے دن امام حسینؑ کی سکھائی ہوئی عظیم دعا

حضرت امام زین العابدینؑ سے روایت ہے، آپؑ فرماتے ہیں:

میرے والد گرامی نے عاشورا کے دن مجھے اپنے سینے سے لگایا، اس حال میں کہ ان کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا، پھر فرمایا:

“اے میرے فرزند! وہ دعا یاد کر لو جسے حضرت فاطمہ زہراؑ نے مجھے سکھایا تھا، اور انہیں یہ دعا رسولِ خداؐ نے سکھائی تھی، جبکہ رسولِ خداؐ نے اسے حضرت جبرئیلؑ سے حاصل فرمایا تھا، تاکہ انسان اپنی حاجات، اہم معاملات، غم و اندوہ، پیش آنے والی تلخ مصیبتوں اور عظیم حوادث کے وقت اس دعا کو پڑھا کرے۔”
پھر فرمایا پڑھو ۔۔

بحَقِّ یس وَ الْقُرآنِ الْکَرِیمِ وَ بِحَقِّ طه وَ الْقُرآنِ الْعَظِیمِ یا مَنْ یَقْدِرُ عَلَی حَوائِجِ السّائِلِینَ یا مَنْ یَعْلَمُ ما فِی الضَّمِیرَ یا مُنَفِّسَ عَنِ الُمَکُرُوبِینَ یا مُفَرِّجَ عَنِ الْمَغْمُوْمِینَ یا راحِمَ الشَّیْخِ الْکَبیرِ یا رازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِیرِ، یا مَنْ لا یَحْتاجُ اِلَی التَّفْسِیرِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ

پس اپنی حاجات بیان کرو۔

دعوات، قطب‌الدین راوندی، ص۵۴

Leave a Reply

Your email address will not be published.