رپورٹ: نوائے نصرت
ایران کے مقدس مقام مسجدِ جمکران میں شہیدِ انقلاب کے رہبر کے جسدِ مطہر کو عوام کے آخری دیدار اور وداع کے لیے مخصوص مقام پر رکھ دیا گیا ہے، جہاں ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مند اپنے محبوب رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
فضا رنج و غم، دعا اور عقیدت سے معمور ہے، جبکہ زائرین اشکبار آنکھوں کے ساتھ رہبرِ شہید کے آخری دیدار کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ مسجدِ جمکران میں عوام کی بڑی تعداد مسلسل پہنچ رہی ہے، جہاں سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات بھی مکمل کیے گئے ہیں۔
یہ تاریخی اور روحانی لمحہ ایرانی عوام کی اپنے رہبر سے والہانہ محبت، انقلاب اسلامی سے وابستگی اور قومی وحدت کا بھرپور اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، امتِ مسلمہ کو اتحاد، صبر اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply