ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی فیس وصول نہیں کر رہا

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی فیس وصول نہیں کر رہا

اسلام آباد (نوائے نصرت ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کسی قسم کی کسٹم ڈیوٹی، انشورنس فیس یا دیگر ادائیگیاں وصول نہیں کی جا رہیں۔ ٹرمپ کے مطابق بعض میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے گمراہ کن معلومات دی گئی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر روک دیے جائیں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی گئی اور نہ ہی امریکہ نے ایران کے منجمد فنڈز میں سے کوئی وسائل جاری کیے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکہ ایران کے بعض منجمد فنڈز، جو امریکی کنٹرول میں ہیں، زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مکئی، گندم، سویا بین اور دیگر غذائی اجناس خریدی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو خوراک کی ضرورت ہے اور یہ سامان امریکی ذرائع سے فراہم کیا جا سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکہ اور آبنائے ہرمز سے متعلق عالمی سطح پر سفارتی اور معاشی سرگرمیاں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.