رپورٹ: نوائے نصرت
صرف چھ ماہ میں 11 ہزار سے زائد حملے ریکارڈ۔
اسرائیلی حراست میں موجود فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے ایک انتہائی دردناک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شدید تشدد کا سامنا ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں قتل کرنے کے مقصد سے یہاں منتقل کیا گیا ہے۔
ان کے بیان کے مطابق انہیں اپنی زندگی بچنے کی امید کم نظر آ رہی ہے۔ ان کے ان الفاظ نے انسانی حقوق، قیدیوں کے تحفظ اور فلسطینی صورتحال سے متعلق عالمی سطح پر نئی تشویش کو جنم دیا ہے۔
سیاسی اور انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں، جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر حساس موضوع بنی ہوئی ہے۔
یہ معاملہ فلسطینی قیدیوں کے حالات اور انسانی حقوق سے متعلق جاری بحث میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply