نوائے نصرت | خصوصی وضاحت
🔹 ایرانی حکومت کا عوامی خدمت کے لیے ہنگامی اقدام: 5 کروڑ روٹیوں کی تیاری شروع
ایران میں عوام کی بنیادی ضروریات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت نے اہم عملی اقدامات کیے ہیں۔ سازمانِ بسیج اصناف کے مطابق، ملک بھر کی نانبائی یونینوں کے تعاون سے 5 کروڑ روٹیوں کی تیاری جاری ہے، جبکہ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر تہران اور اس کے مضافات میں 16 موبائل نانبائیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ ہر شہری تک بروقت روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ اقدامات عوامی فلاح و بہبود، غذائی تحفظ اور شہری ضروریات کو ہر حال میں پورا کرنے کے لیے ایرانی حکومت کی پیشگی منصوبہ بندی اور انتظامی تیاری کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایرانی حکومت کا ہنگامی اقدام: 5 کروڑ روٹیوں کی تیاری شروع | عوامی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ

Leave a Reply