ایران کا مفاہمتی یادداشت پر فوری عمل درآمد کا اعلان

ایران کا مفاہمتی یادداشت پر فوری عمل درآمد کا اعلان

اسلام آبادـ(اسٹاف رپورٹ )ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں شامل پانچ اہم شقوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق موجودہ سفارتی کوششوں کا مقصد خطے میں استحکام اور دیرپا امن کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن کو اس یادداشت پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، جبکہ کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ نیتن یاہو کو ایسی کوششوں سے روکا جانا چاہیے جو مفاہمتی عمل اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران مرحلہ وار پیش رفت کے لیے تیار ہے اور سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے اس عمل میں پاکستان اور قطر کے کردار کو کلیدی اور مثبت قرار دیا، جنہوں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم معاونت فراہم کی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اور امن کوششوں میں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.