🌍 بین الاقوامی ڈیسک | نوائے نصرت
عراقچی: جب تک ایران کے جائز اہداف پورے نہیں ہوتے، ہماری پیش رفت جاری رہے گی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس، چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے ہونے والی مشاورت کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جب تک ایرانی عوام کے جائز مطالبات اور اہداف پورے نہیں ہوتے، ایران اپنی پالیسی اور اقدامات جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے ساتھ مشاورت مستقل بنیادوں پر جاری رہتی ہے اور آج بھی چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
عراقچی نے پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ثالثی اور مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی، تاہم ایران اور امریکہ کے درمیان اصل مسئلہ کسی ثالث کا نہیں بلکہ امریکی پالیسیوں اور طرزِ عمل کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ امریکہ کی دھونس، دباؤ اور دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا۔ نہ ایران دھمکیوں سے خوفزدہ ہوتا ہے اور نہ ہی دباؤ قبول کرتا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کے تحفظ، قومی مفادات کے دفاع اور آبنائے ہرمز میں ایران کے مفادات کا تحفظ ایران کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے، اور جب تک ایرانی عوام کے جائز مطالبات اور مقاصد پورے نہیں ہوتے، ایران اپنی پیش رفت جاری رکھے گا۔
August 18, 2026
Leave a Reply