انقلابی رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

سعودی دشمن چاہتا ہے کہ اگر کوئی شہری سیاسی کردار رکھتا ہو تو وہ محض سعودی حکومت کے جرائم کو جواز فراہم کرنے کے لیے اس کا آلۂ کار اور تابع بن جائے۔

سعودی دشمن ہماری قوم کی آزادی، خودمختاری اور حقِ فیصلہ چھیننے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔

سعودی حکومت ہمارے عوام کی آزادی، خودمختاری اور عزت و وقار کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ان پر بدترین قسم کے ظلم ڈھا رہی ہے۔

سعودی حکومت یمنی عوام کو غلامی، جبر اور ذلت کی زندگی میں دھکیلنا اور ان کی آزادی، خودمختاری اور عزت سلب کرنا چاہتی ہے۔

سعودی حکومت چاہتی ہے کہ وہ یمن میں امریکہ اور برطانیہ کی نمائندہ بن کر ہمارے عوام کو ان کے تابع کرے۔

سعودی حکومت حسنِ ہمسائیگی کے اصول کا احترام نہیں کرتی، حالانکہ اس کے اقدامات کا کوئی جواز نہیں، کیونکہ ہمارا عوام اپنے عرب اور اسلامی ہمسایوں کے خلاف جارحانہ رویہ نہیں رکھتے۔

تاریخ گواہ ہے کہ سعودی ریاست کے قیام اور اس کی نجدی وہابی تحریک کے آغاز سے ہی یمنی عوام کے خلاف جارحیت شروع ہوئی، اور وقتاً فوقتاً ان پر متعدد حملے کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.