امریکہ اور ایران کے درمیان نئی مفاہمتی یادداشت زیر غور | 60 روزہ جنگ بندی اور پابندیوں میں نرمی کی تجویز

امریکہ اور ایران کے درمیان نئی مفاہمتی یادداشت زیر غور | 60 روزہ جنگ بندی اور پابندیوں میں نرمی کی تجویز

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹ) اکسیوس کے ایک ذریعے کے حوالے سے: واشنگٹن اور تہران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کرے گی، جس میں لبنان بھی شامل ہوگا الجزیرہ نے اکیسیوس اور ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں درج ذیل نکات شامل ہیں: آبنائے ہرمز کو بغیر کسی اضافی راہداری فیس کے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کی صورت میں اس پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ جنگ بندی میں 60 دن کی توسیع کی جائے گی، جس میں لبنان بھی شامل ہوگا۔ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے انتظام کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ جنگ بندی کے دوران جوہری مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ ابتدائی معاہدہ بدھ کی شب کئی گھنٹوں پر محیط مذاکرات کے بعد طے پایا، جن میں قطری ثالث علی الثوادی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک تھے۔ دو ذرائع کے مطابق علی الثوادی نے تہران میں مذاکرات کے دوران متعدد مرتبہ فون پر ٹرمپ کے نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے رابطہ کیا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کے قریب حتمی ہونے کے اعلان نے بنیامین نیتن یاہو کو حیران کر دیا۔ منجمد ایرانی اثاثوں کا معاملہ ممکنہ طور پر ایک خفیہ ضمنی معاہدے کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، اگرچہ ایک امریکی عہدیدار نے حال ہی میں اس امکان کی تردید کی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار اور ثالثی کرنے والے ممالک کے ایک ذریعے کے مطابق، امریکہ، ایران اور قطر حالیہ دنوں میں ایسے طریقۂ کار پر گفتگو کر رہے ہیں جس کے تحت ایران قطر میں موجود اپنے بعض منجمد اثاثوں تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشیاء کی خریداری کے لیے رسائی حاصل کر سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.