اسلام آباد(اسٹاف رپورٹ )ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں شامل پانچ اہم نکات پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق موجودہ سفارتی کوششوں کا مقصد خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن کو اس یادداشت پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔ کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو ایسی کسی بھی کوشش سے روکا جانا چاہیے جو مفاہمتی عمل اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا سکے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران مرحلہ وار پیش رفت کے لیے تیار ہے اور سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک نے مفاہمتی عمل میں کلیدی اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا مؤقف

Leave a Reply