ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان سے رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان سے رابطہ

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹ )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے مؤقف اختیار کیا کہ مفاہمتی یادداشت میں شامل کسی بھی تعہد کی خلاف ورزی کی صورت میں مکمل ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی کوششوں کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی اور پائیدار استحکام کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے لبنان سمیت مختلف محاذوں پر کشیدگی کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے، جسے علاقائی امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطوں اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے تمام فریقین کو بین الاقوامی معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے۔یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں سفارتی سرگرمیاں اور کشیدگی میں کمی کے لیے عالمی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.