نوائے نصرت
اسٹاف رپورٹ | اسلام آباد
صنعاء: یمن کے انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب میں سعودی حکومت، امریکہ اور اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی نقطۂ نظر میں ان کے حامیوں کے لیے صرف حقارت، تضحیک اور استحصال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود سعودی عرب کو “دودھ دینے والی گائے” قرار دے چکے ہیں، جسے اس وقت تک دوہا جاتا ہے جب تک اس کا دودھ ختم نہ ہو جائے، پھر اسے ذبح کر دیا جاتا ہے۔
الحوثی کے مطابق سعودی حکومت اپنی مالی اور سیاسی صلاحیتوں کو صہیونی مفادات کی خدمت کے لیے استعمال کر رہی ہے اور خود کو امتِ مسلمہ کے معاملات میں مداخلت کا حق دار سمجھتی ہے، تاہم یہ کردار امریکی و صہیونی سرپرستی میں ادا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو قوتیں امریکہ سے وابستہ ہیں، وہ اس کے منصوبوں، سازشوں اور ان پالیسیوں کا حصہ بنتی ہیں جو اسلامی دنیا کو کمزور کرنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہیں۔
یمنی رہنما نے کہا کہ یمنی عوام امریکی منصوبے کے تحت سعودی نظام کی جانب سے شدید ترین جارحیت اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیل کے مفادات کو تقویت دینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ خطے میں اپنی ہر پالیسی اور کارروائی کو اسرائیل کے مفاد، اس کے تحفظ اور اس کی طاقت میں اضافے کے تناظر میں ترتیب دیتا ہے۔
Leave a Reply