اسلام آباد(اسٹاف رپورٹ )اہم عالمی و علاقائی ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ اور یورپ میں متعدد اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں جو عالمی سیاست اور توانائی کی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے 11 آئل ٹینکرز، جو مجموعی طور پر 20 ملین بیرل تیل لے جا رہے تھے، رواں ہفتے بندرِ چابہار سے روانہ ہوئے ہیں۔ اس پیش رفت کو عالمی توانائی منڈی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی دوران سی بی ایس نیوز کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مفاہمتی عمل میں پیش رفت دیکھی گئی ہے، اور چار ثالث ممالک کا ایک اہم اجلاس آئندہ اتوار مصر میں منعقد ہوگا۔
دوسری جانب المیادین کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد 16 فضائی حملے کیے، جس سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
فرانس نے بھی اپنے سخت مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات حل نہیں ہوتے، پابندیوں میں نرمی نہیں کی جائے گی۔
یہ تمام پیش رفت عالمی سطح پر سفارتی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔
ایران، امریکہ، اسرائیل اور فرانس سے اہم عالمی خبریں

Leave a Reply